لاہور میں قیامت صغری کا منظر، گلشن اقبال پارک میں خود کش حملہ ،55 جاں بحق،200سے زائد زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )علامہ اقبال ٹاون کے علاقے میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ200سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتالو ں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زخمیو ں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں واقع گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک پر خود کش حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں55افراد جاں بحق جبکہ 200سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد پاک فوج کے اہلکاربھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے گلشن اقبال پاور پہنچ گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ پارک میں موجود جھولوں کے نزدیک ہوا ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 5سے 8کلو دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال ہوا ہے ۔ریسیکیور ذرائع کا کہنا ہے کہ 50سے زائد زخمیوں کو فاروق ہسپتال ،شیخ زائد ہسپتال اور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
آج مسیحی برداری کا ایسٹر کا تہوار اور چھٹی کے دن کی وجہ سے پارک میں کافی رش تھا ،دھماکے کے بعد پارک کو خالی کرا لیا گیا ۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے دلی دکھ کا اظہار کیاہے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے پر مذمت کر تے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف دھماکے کے بعد خود صورتحال کا معائنہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو امدادی وسائل فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
No comments:
Post a Comment