Monday, 14 March 2016

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر میر ولادی پیوٹن نے شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی حکومتی ترجمان کا کہناتھا کہ روسی صدر میر وادی پیوٹن نے شام کے صدر بشار السد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں اپنے فوج واپس بلانے کے فیصلے سے متعلق آ گاہ کیا۔پیوٹن کا کہناتھا کہ شام میں روسی فوج نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں جس کے بعد فوج کو مرحلہ وار واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔روسی صدر نے کہا کہ ہماری فوج کا شام میں انتہائی موثر کارنامہ یہ ہے کہ شام میں امن عمل کیلئے ساز گار ماحول پیدا کیاہے ۔روسی صدر کا کہناتھا کہ روس کا بحری اور فضائی بیس شام میں اپنا آپریشن جاری رکھے گا ۔شام میں روسی فوج کو گزشتہ سال ستمبر میں بھیجا گیا تھا اور کل سے فوج کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو جائے گی۔

No comments:

Post a Comment