Monday 14 March 2016

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولپو ر بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں چھپے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ملتان کے علاقے پہاولپور بائی پاس کے قریب جنگل میں کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے اور ان کے قبضے سے دستی بم ،بارودی مواد اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment