Thursday, 17 March 2016

دنیامیں قیام امن کیلئے اسلام کابہت بڑاکردارہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ’’صوفی ازم فورم ‘‘سے خطاب

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ اسلام امن اوربھارئی چارے کامذہب ہے ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنے والے اسلام کے خلاف ہیں ،دنیامیں قیام امن کیلئے اسلام کابہت بڑاکردارہے ۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ’’صوفی ازم فورم‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ اسلام کالفظی معنی ہے، امن کا مذہب، قرآن پاک کے مطابق ہر ایک انسان برابر ہے ،ایک انسان کوقتل کرنے والے پورے انسانیت کے قاتل ہیں ،اورکسی ایک فردکوبچاناپوری انسانیت کوبچاناہے ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنے والے اسلام کیخلاف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ انسانیت سے پیارکرنے والوں سے محبت کرتاہے ،صوفی ازم انسانیت کاپیغام اورخدمت کادرس دیتاہے ،صوفی ازم قرآن وحدیث کی تشریح ہے ۔

No comments:

Post a Comment