Monday, 14 March 2016

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدا لدین اویسی نے بھارتی انتہا پسند ہندوو¿ں کی جماعت آر ایس ایس کو کھلا چیلنج کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ’میرے گلے پر چھری بھی رکھ دو پھر بھی میں ’بھارت ماتا کی جے ‘کا نعرہ نہیں لگاﺅں گا۔‘
واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ بھگوت نے بھارت کی نئی نسل کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ سکھانے کی ضرورت ہے جس پر اسدالدین اویسی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ کہ میں یہ نعرہ کسی بھی قیمت پر نہیں لگاﺅں گا کیا کرلو گے تم ؟،بھارتی آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ’بھارت ماتا کی جے‘کا نعرہ لگایا جائے۔

No comments:

Post a Comment