Monday, 21 March 2016

ٓاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے محمد عملیش کو ایف آئی اے کا نیا ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) تعینات کر دیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے محمد عملیش کی تقرری کی منظوری دیدی ہے اور انکی تعیناتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گا۔ محمد عملیش اس سے قبل بلوچستان کے آئی جی پولیس بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گریڈ 21 کے پولیس آفیسر ہیں اور اپنی قابلیت اور دیانتداری کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔محمد عملیش نیشنل پولیس بیوروکے ڈائرکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے تاہم وزیرا عظم نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے مشاورت کے بعد انکی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اکبر خان ہوتی ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات تھے تاہم انکے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔.

No comments:

Post a Comment