Tuesday 15 March 2016

پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ این اے 110کے انتخابی مواد کی نادرا سے چھان بین میں مداخلت کا راستہ روکا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ نادرا میں چند عناصر این اے 110کے مواد کی پڑتال پر اثر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،انتخابی مواد کی نادرا سے چھان بین میں مداخلت کا راستہ روکا جائے ،پڑتال میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے ۔خط میں کہا گیاہے کہ این اے 110 کے انتخابی مواد کی صاف شفاف انداز میں پڑتال بروقت یقینی بنائی جائے،خواجہ آصف کا ذاتی معاون برطرفی کے باوجود نادرا میں تعینات ہے،محمد صائم کے خواجہ آصف سے تعلقات قومی میڈیا پر آچکے،اس لیے محمد صائم کی نادرا میں موجودگی کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا جائے

No comments:

Post a Comment