لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے بعد پاکستانی سیاست نازک موڑمیں داخل ہوگئی ہے ، شریف خاندان میں بھی ہلچل مچ گئی جبکہ عمران خان سمیت ملک کی مرکزی قیادت نے لندن کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 244 کے ذریعے براستہ ابوظہبی سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے لندن چلے جائیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف بھی بدھ کو لندن روانہ ہورہے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد طبی معائنہ ہے جو مصروفیات کی وجہ سے ایک عرصے سے التواء کا شکار چلاآرہاتھا۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں ، اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جرمنی جانے کی تیاری شروع کردی۔
بتایاگیاہے کہ عمران خان کی آمد کا شیڈول سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ 17 مارچ کو میلے لاج ہیم گیٹ ایونیو پر احتجاج کیاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment