لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں گزشتہ ماہ پاکستانی نژاد شہری اسد شاہ کو قتل کرنے والے شخص تنویر احمد نے اس قتل کی وجہ بیان کرنے کے لئے گزشتہ روز ایک بیان جاری کر دیا۔ اخبار دی گارڈین کے مطابق یہ بیان تنویر احمد کے وکیل جان ریفرٹی کی طرف سے میڈیا کو جاری کیا گیا، جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کلائنٹ کی تاکید پر یہ بیان جاری کررہے ہیں۔
تنویر احمد نے اپنے بیان میں کہا، ”یہ سب کچھ صرف ایک وجہ سے ہوا، اور اس کی کوئی اور وجہ یا مقصد نہیں تھا۔ اسد شاہ نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔ مسٹر شاہ نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔“ بیان میں مزید کہا گیا، ”اگر میں یہ نہ کرتا تو دوسرے کرتے، اور دنیا میں مزید ہلاکتیں اور تشدد ہوتا۔“
برطانوی میڈیا کے مطابق گلاسگو میں نیوز ایجنٹ کا کام کرنے والے اسد شاہ 1998 میں پاکستان سے بیرون ملک منتقل ہوئے۔ ان کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنے والے ہمدرد شخص تھے۔
No comments:
Post a Comment