Friday 1 April 2016

Pak News Paper Urdu

شکار پور میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی، بچی جاں بحق ، دو افراد زخمی
شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک) شکار پور کے نواحی علاقے شاہی باغ روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی باغ روڈ پرمسلح افراد نے گھر میں گھس کر رہائشیوں کو یرغمال بنا یا اور بعد میں سامان کو آگ لگا کرفرار ہو گئے ۔ آگ کی زد میں آکر ایک بچی شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ گھر کے مزید دو افراد بھی حادثے میں زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے رہائشیوں کو یرغمال بنایا اور بعد ازاں آگ لگا کر فرار ہو گئے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور عینی شاہدین سے تفتیش کے بعدملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment