Friday 13 May 2016

پاناما لیکس:سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالئی نے پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے گئے حکومتی خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی اور ٹی اوآرز کو حتمی شکل دیئے جانے تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتے۔

پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے پانچ اپریل کو حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا تھا کہ اس معاملہ پر کمیشن بنایا جائے۔جس کے جواب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے  جوابی خط لکھ دیا ہے ۔جوابی خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ خط میں تحقیقات کے لیے خاندان اور  افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔جب تک فریقین کے درمیان ٹی اوآرز طے نہیں ہو جاتے تب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے باقاعدہ قانون سازی کی جائے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون کو چیف جسٹس کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

No comments:

Post a Comment