Monday, 14 March 2016

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کو دی جانے والی دھمکیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ترین ہوتی جا رہی ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک تازہ ترین بیان میں امریکی شہر نیویارک کو ہائیڈروجن بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس پر امریکی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ویب سائٹ ڈی پی آر کے ٹوڈے پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ”ہمارا ہائیڈروجن بم ماضی میں سوویت یونین کے تیار کئے گئے ہائیڈروجن بم سے کہیں بڑا ہے۔ اگر یہ ہائیڈروجن بم بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل پر نصب کر کے نیویارک شہر کے مرکز مین ہٹن پر گرایا جائے تو یہاں موجود تمام افراد لمحوں میں ہلاک ہوجائیں گے، جبکہ شہر جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔“ 
شمالی کوریائی نیوکلیئر سائنسدان چو ہیونگ ال کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں سوویت یونین کا بنایا گیا ہائیڈروجن بم 100 کلومیٹر کی دوری تک لوگوں کو جلا کر رکھ کرسکتا تھا، لیکن شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم اس سے کئی گنا زیادہ فاصلے تک تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 
شمالی کوریا کے تازہ ترین بیان کے متعلق کچھ امریکی دفاعی ماہرین نے ایک دفعہ پھر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، البتہ امریکی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کی بڑھتی ہوئی شدت ایک حقیقی خطرے کی علامت ہے۔

No comments:

Post a Comment