اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کا افسر گرفتار ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بلوچستان سے ”را“ کا افسر گرفتار ہوا تھا جسے جمعرات کے روز خصوصی طیارے سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر جمعہ کو بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ را کا افسر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ، را کے افسر کے دہشتگردی کو ہوا دینے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں ،بھارت اپنے افسر سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرے۔
No comments:
Post a Comment