Wednesday 16 March 2016

سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی سے دبئی روانگی ملتوی، ای کے 611 دبئی کیلئے روانہ ہو گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ صبح چار بجے ایمریٹس ایئر لائنز کی پرواز ای کے 611کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہو نا تھا جو کہ اب ان کی ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف زیادہ بڑھنے کی وجہ سے ان کی دبئی روانگی ملتوی کر دی گئی ہے اور  اب انہیں ائیر ایمبولینس یا چارٹرڈ طیارہ سے دبئی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے دبئی سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ روانہ ہو گی ۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے لئے وہ بیرون ملک علاج کیلئے دبئی سے امریکہ جائیں گے ۔ انکے نام سے  نجی پرواز کی ٹکٹ بک کرائی گئی تھی جو کہ  اب ای کے 611  کی پرواز کراچی سےدبئی روانہ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد دبئی میں پرویز مشرف  کی رہائش کیلئے برج الخلیفہ کے قریب واقع کی رہائشگاہ کی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے ۔ ایئرپورٹ پر بھی پرویز مشرف کی روانگی کے وقت ان کی پارٹی کے سینکڑوں کارکن بھی انہیں روانہ کرنے کیلئے موجود ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment