Monday 14 March 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاری کے سلسلے میں فوجی دستوں نے پریڈ ایونیو میں ریہرسل کی ۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر 23مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔اسی سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں فوجی دستوں کی جانب سے ریہرسل کی گئی جس میں ایف سولہ سمیت دیگر جنگی طیاروں بھی حصہ لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے پریڈ میں جدیدترین ہتھیاروں سے دفاعی صلاحیت کامظاہرہ کیا جائے گا جبکہ پریڈمیں پاک فوج کی خواتین افسران کادستہ بھی شامل ہوگا۔

No comments:

Post a Comment