Friday 20 May 2016

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر کھٹائی میں پڑگئی، منصوبہ خواب بن گیا کیونکہ۔۔۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا سعودی خواب مملکت کی مشہور تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کی مالی مشکلات کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں کم از کم ایک سال کی تاخیر پہلے ہی ہوچکی ہے۔
ایک کلومیٹر بلند جدہ ٹاور، جسے پہلے کنگڈم ٹاور کا نام دیا گیا تھا، کی تعمیر 2018ءمیں متوقع تھی اور عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اس کا 20 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا۔ ویب سائٹ البوابا کے مطابق جدہ اکنامک کمپنی کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ہشام جوماہ نے بتایا کہ اب اس ٹاور کی تعمیر 2018 کی بجائے 2019ءکے آخر میں متوقع ہے۔ اس تاخیر کے لئے متعدد عوامل ذمہ دارہیں، لیکن سب سے بڑی وجہ بن لادن گروپ کے مالی مسائل کو قرار دیا گیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بن لادن گروپ کے مسائل گزشتہ سال مسجد الحرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کے بعد شدت اختیار کر گئے، اور اب اس کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ہشام جوماہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جدہ ٹاور کی تعمیر کرنے والی کمپنی ہر پانچ روز میں ایک منزل کی تعمیر مکمل کر کے کام کی رفتار بڑھانا چاہتی ہے، جبکہ اس وقت ایک منزل چھ سے آٹھ دن میں بنائی جا رہی ہے۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ،شہروں میں 6اور دیہات میں 8گھنٹے لود شیڈنگ ہو رہی ہے: وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔
ترجمان وزارت پانی و بجلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم ملک میں بجلی کی قلت 3ہزار 350میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت شہروں میں 6جبکہ دیہا ت میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی طلب 18ہزار 300اور پیداوار 14ہزار 900میگا واٹ ہے ۔

Monday 16 May 2016

پاناما لیکس:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع، عمران خان پہنچ گئے، وزیراعظم کی ایوان آمد کا شدت سے انتظار جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے بعد ملک کی روافزوں خراب ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بلایا جانیوالا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وقفہ سوالات جاری ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماءایوان میں پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ایوان آمد کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی آف شورکمپنیوں کی وضاحت دیئے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام پانچ بجے سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق خان کی صدارت ہونے والے اس اجلاس میں پاناما لیکس پر بحث ہو گی۔اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی میں اپنائی جانے والی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور سے اسلا م آباد پہنچے ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن نے بھی تین بجے مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اسمبلی اجلاس میں اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم نوازشریف سے پوچھنے کیلئے مشترکہ طور پر 7 سوالات ترتیب دیئے ہوئے ہیں جو وہ قبل ازیں میڈیا پر جاری کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے جواب نہ ملنے پر اپوزیشن کے احتجاج کا بھی امکان ہے۔پاناما لیکس کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، حکومت کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی کے مطابق وزیراعظم قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن کی طرف سے پوچھے گئے سوالات سے پہلے پالیسی بیان دیں گے جس میں وہ ایوان کو بتائیں گے کہ ان کا کسی بھی آف شور کمپنی میں نام نہیں ہے اور ان کے بچوں پر پاکستان کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا اس لئے انہیں اپنے بزنس کا مکمل حق حاصل ہے؎
دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم کی ایوان آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن میں سب سے پہلے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنے کیالات کا اظہار کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے قبل ایوان میں اپوزیشن اراکین اظہار خیال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کے تحفظات پر بات کریں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایوان میں آ رہے ہیں تو وہ بھی ضرور آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی ایوان کو اپنی آف شور کمپنیوں سے متعلق وضاحت پیش کریں گے۔

Saturday 14 May 2016

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، عرب ممالک سے ترسیلات زر کا حجم کم ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث عرب ممالک نے تیل پر دی جانے والی سبسڈی کم کر دی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے سعودی عرب سمیت تیل ایکسپورٹ کرنے والے عرب ممالک کی آمدن متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک قیمتوں میں کمی کا خسارہ سبسڈی کم کر کے عوام کو منتقل کر نے لگے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2016ءمیں سعودی عرب سے 48 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں سعودی عرب سے موصول ہونے والی رقم 51 کروڑ ڈالر تھی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے اپریل میں ترسیلات زر کا حجم 40 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 35 کروڑ ڈالر کے قریب آ گیا ہے جبکہ کچھ عرب ممالک ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں جن سے بیرون ملک پاکستانی کچھ فکر مند نظر آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کے لئے حکومت رقم ترسیل کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے مالیاتی ادروں کو پابند کرے۔ اس اقدام سے ہنڈی حوالہ جیسے غیر قانونی رقم ترسیل کرنے کے ذرائع کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی اور ترسیلات زر کے حجم میں بھی اضافہ ہو گا۔

پاک فوج نے طورخم بارڈر پرخار دار تار لگانے کا کام دوبارہ شروع کردیا

لنڈی کوتل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے جمعہ کے روز طورخم بارڈر کھلنے کے بعد ہفتہ کو پاک ، افغان بارڈر پر افغان حکومت کے الزامات و اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے باڑ لگانے کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ۔
انگریزی اخبار ’ڈان’ کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی ) فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی ) میجر جنرل مظہر شاہین نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور خار دار تار لگانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے پاک فوج کے جوانوں کو بارڈر کے دونوں اطراف آنے جانے والوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے 4 روزہ بندش کے دوران بارڈر پر مستعدی سے ڈیوٹی دینے والے بارڈر گارڈ ز کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بندش ختم ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے بارڈر کو کراس کیا جبکہ کھانے پینے کے سامان اور دیگر سامان سے لدی 300 سے زائد گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں اور کوئلے اور ماربل سے لدے ہوئے متعدد ٹرک پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چار روزہ بندش کے بعد بارڈر کھلنے کے بعد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے لوگوں کا اتنا زیادہ رش تھا کہ حال ہی میں نصب کی گئی سکیننگ مشین کو ایک لمحے کی بھی فرصت نہ ملی ۔ دوسری طرف بارڈر پر موجود ہوٹل بھی ہفتہ کو دوبارہ کھل گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بارڈر پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا تو افغانستان نے شدید اعتراضات اٹھائے جس کی وجہ سے دونوں طرف شدید تناو¿ کی کیفیت رہی ۔ افغانستان نے بارڈر پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کردی جبکہ پیش بندی کے طور پر ٹینک بھی تعینات کردیے تھے تاہم دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام کے مذاکرات کے بعد تناو¿ ختم ہوگیا ۔

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ، مال روڈ بلاک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے اور مال روڈ کو بلاک کئے رکھا تاہم اساتذہ کا دھرنا آج دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے مگر ابھی تک انتظامیہ اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے ، اساتذہ کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا مال روڈ پر دھرنا 20گھنٹے سے جاری ہے اور انتظامیہ اور اساتذہ میں مذاکرات کا ایک دور ناکا م ہو چکا ہے ۔
دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے طلباءکا تعلیمی نقصان بھی ہو رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے ۔

ہماری فوج کی کابل میں موجودگی کی وجہ پاکستان اور افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانےہیں:امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی وجہ سے ہماری فوج آج تک افغانستان میں موجود ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکہ کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ہمارے خطرات، خدشات اورخطے میں مفادات مشترکہ ہیں اور ہم ان کے حصول کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو بد ستور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے رابطہ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کےساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم طورخم بارڈر کو امدو رفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے، دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج تک موجود ہے۔
دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ دشمن ہے اور دونوں ملک تعاون اور باہمی رابطوں کے ساتھ اس کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان رابطوں اور تعاون میں تسلسل قائم رہے اور مزید بہتر ہو۔

ضلع بھر میں ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فروخت کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن،37 من دودھ ضائع

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بھر میں ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کیا گیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے بتایا ہے کہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 37 من ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کردیا گیاہے۔

وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو کشیدگی بڑھے گئی:افتخار چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان او ر جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو کشیدگی بڑھے گی۔حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے معاملہ لٹکا رہی ہے۔حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔نواز شریف اکثریت میں ہیں کسی کو بھی وزیراعظم بنا سکتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کمیشن کے قیام کا مقصد معاملات کو لٹکانہ اور ان میں تاخیر کرنا ہے۔نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں۔نوازشریف وزارت عظمیٰ کسی کے حوالے کردیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ملک میں بے رحمانہ احتساب نہیں چاہتی۔نہوں نے کہا نوازشریف اپنی ذات کیلئے یہ سب کررہے ہیں۔حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے معاملہ لٹکا رہی ہے۔

Friday 13 May 2016

سی پیک منصوبہ پاک، چین تعلقات کا عکاس، پاکستانی حکومت اور عوام چین کے شکرگزار ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات کا عکاس ہے، مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
چینی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملی ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کا عکاس ہے اور اس منصوبے پر پاکستانی حکومت اور عوام چین کے شکرگزار ہیں۔ 

پاناما لیکس:سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالئی نے پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے گئے حکومتی خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی اور ٹی اوآرز کو حتمی شکل دیئے جانے تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتے۔

پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے پانچ اپریل کو حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا تھا کہ اس معاملہ پر کمیشن بنایا جائے۔جس کے جواب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے  جوابی خط لکھ دیا ہے ۔جوابی خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ خط میں تحقیقات کے لیے خاندان اور  افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔جب تک فریقین کے درمیان ٹی اوآرز طے نہیں ہو جاتے تب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے باقاعدہ قانون سازی کی جائے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون کو چیف جسٹس کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

Thursday 12 May 2016

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 30دہشتگرد گرفتار:وزارت داخلہ

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) سعودی سیکیورٹی اداروں نے ایک ہفتے کے دوران شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے کی بناءپر 30 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان کا سراغ بیشہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملا۔ جس میں ایک شدت پسند پکڑا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں 21 سعودی شہری نہیں۔ 3کا تعلق یمن سے اور 2 ہندوستانی ہیں جبکہ ایک شامی، بحرین، سوڈانی اور پاکستانی شہری بھی گرفتار ہوا۔ سکیورٹی اداروں نے بیشہ میں پکڑے گئے دہشت گرد سیل سے حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں گرفتاریاں کیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کے خلاف مزید تفصیلات جاری کریں گے۔

پانا ما لیکس پر وزیر اعظم کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے،متن کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پانا ما لیکس پر وزیر اعظم کے خطاب کے متن کو حتمی شکل دیدی گئی ۔
چینل 24کے مطابق پانا ما لیکس پر اپوزیشن کے سوالنامے کا جواب دینے کیلئے کل وزیر اعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریںگے اور اس حوالے سے انکے خطاب کے متن کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے ذریعے پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ 7نکات پر مشتمل سوالنامے کا تفصیلی جواب بھی دیں گے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کل قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران خاندانی کاروبار کا  تاریخی پس منظر بیان کریں گے جبکہ حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط اور حکومتی ٹی او آرز پر بھی بات کریں گے اور اپنے بیٹوں کی بیرون ملک جائیدادوں اور آف شو ر کمپنیوں کی تفصیلات کا مختصر تذکرہ کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں اپوزیشن کے بدلتے مطالبات کا تفصیل سے زکر اور اپنے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرنز کے بارے میں بھی بتائیں  گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ ٹی او آر ز پر اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیں گے اوراپوزیشن کے بعض رہنماﺅں کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر اپنا موقف بھی پیش کریں گے ۔
اس کے علاوہ خطاب مٰیں کہا جائے گا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر پہلے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا مگر اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے بیانات میں ریٹائرڈ ججوں کیخلاف باتیں کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خطاب کے دوران کہیں گے کہ اس کے باوجود اپوزیشن کے مطالبے پر ہی چیف جسٹس کو کمیشن کی سربراہی کیلے خط لکھا مگر اب اپوزیشن جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے بھی  پیچھے ہٹ رہی ہے ۔
’’منتخب اور عوامی وزیر اعظم ہوں کسی کی خواہش کی تکمیل کیلئےگھر نہیں جاؤں گا ‘‘  الزامات لگانے والے ماضی میں بھی الزامات ثابت کرنے میں ناکا م رہے تاہم ابھی بھی احتساب کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ خطاب میں وزیر اعظم کی جانب سے کہا جائے گا کہ انکے سارے اثاثے پہلے سے ہی ڈکلیئر ہیں اور اگر انہوں نے کوئی چیز چھپائی ہے تو ثابت کیا جائے ،

Tuesday 10 May 2016

Pakistani News


Pakistani News


Pakistani News


Pakistani News







pak news


عراق میں امریکی فضائی حملہ، داعش کمانڈر ابو وھیب تین ساتھیوں سمیت ہلاک


وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،پاناما لیکس کا معاملہ جلد ازجلد حل کرنے پر زور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے پاناما لیکس کے بعد سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔دنیا اور اے آر وائی نیوزکے مطابق آرمی چیف نے پاناما لیکس کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاناما لیکس ملکی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔
ٹی وی چینلز کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی،آرمی چیف نے ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ مجموعی داخلی صورتحال اور سرحدی سکیورٹی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی ڈی پیز کی واپسی بھی زیر غور آئی جبکہ افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب اور نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے مبینہ طورپر آرمی چیف اور وزیراعظم میں اختلافات کی اطلاعات ہیں اور انگریزی اخبارات یہ بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کرانے کے لیے کئی راتیں صرف کرچکے ہیں جبکہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی سے بھی ملاقاتیں کیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نے واضح کیا کہ کرپشن کیخلاف شروع کی گئی مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے لیکن حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

سعودی عرب میں کم آمدنی والو ں کیلئے اچھی خبر،حکومت کا غیر آباد زمینوں پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کم آمدنی والے افراد کے لئے اچھی اوربے آباد زمینوں کے مالکان کیلئے بری خبر آگئی۔سعودی حکومت کا ایسا اقدام جسے سن کر ملک کے درمیانے طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
عرب نیوز ا ور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے بے آباد اور غیر ترقی یافتہ اراضی پر سالانہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے سلسلے میں قانون سازی کر لی گئی ہے۔ہاوسنگ کی وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا کہ اس ٹیکس کی شرح افراد یا اداروں کے زیر قبضہ اراضی کی کل مالیت کے ڈھائی فیصد کے برابر ہوگی۔اس کا اطلاق 3رمضان المبار سے ہوگا۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری علاقوں میں غیرترقی یافتہ اراضی کے مالکان نے اپنی زمینوں اور پلاٹس کو کئی برس سے خالی چھوڑا ہوا ہے۔ وہ ان کی قیمتیں بڑھنے کا انتظار کرتے رہے ہیں یا خالی پلاٹوں کی قیاس آرائی پر خرید وفروخت کر رہے ہیں۔
ان شہریوں کے اس اقدام سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں مکانوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔اب ایسی خالی پڑی زمینوں پر ٹیکس سے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متاثرہ قومی خزانے میں رقوم جمع ہوسکیں گی اور سعودی معیشت کو سنبھالا ملے گا۔
سعودی عرب نے گذشتہ ماہ ہی تیل کے بجائے دوسرے شعبوں پر اپنی معیشت کو استوار کرنے کیلئے اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت مملکت کی بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے حصص فروخت کیے جارہے ہیں۔
غیر استعمال شدہ اراضی پر ٹیکس کی تجویز پر گذشتہ سال مارچ میں پہلی مرتبہ غور کیا گیا تھا۔ماہرین معیشت کے مطابق بڑے شہروں کے گرد ونواح میں بے آباد پڑی اراضی پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد حکومت کو سالانہ تیرہ ارب ڈالرز تک آمدن کی توقع ہے۔

pakistan army chief

آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرتین سال بعد افغانستان سے بازیاب

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی تین سال بعد افغانستان سے بازیا ب کرالیا گیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا  کہ افغان سفیر نے ٹیلی فون کال پر علی کی بازیابی کا بتا یا ، الحمداللہ، علی کو افغانستان  میں ایک کامیاب  آپریشن کے ذریعے بازیاب کرالیا گیا۔

Monday 9 May 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان سے متعلق امور پر بات چیت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنرل جوز ف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرجنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر جنرل جوزف نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

سعودی بن لادن گروپ کے پریشان حال ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بن لادن گروپ کے دس ہزار ملازمین کو رواں ماہ کے آخرتک التواءکا شکار تنخواہیں اداکردی جائیں گی جس کی تصدیق مکہ میں وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ العلایان نے بھی کردی۔ 
سعودی گزٹ کے مطابق عبداللہ العلایان کاکہناتھاکہ کمپنی نے 15000سے زائد ملازمین کے اقامہ کی دوسری کمپنیوں کو منتقلی کیلئے رسمی کارروائی مکمل کرلی تاکہ وہ دوسری کمپنیوں میں ملازمت شروع کرسکیں۔اُنہوں نے بتایاکہ کمپنی کے حکام پر عائد سفری پابندیاں اٹھالی گئی ہیں لیکن تمام ملازمین کی واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی تک کمپوٹرسروسز بلاک ہیں تاہم کارکنان کے اقامہ کی تجدید کے لیے کمپنی کے بینک اکاﺅنٹس منجمد نہیں کیے گئے ۔اُنہوں نے مزید بتایاکہ نئی بھرتیاں، ورک ویزے کا اجراء، کام کی نوعیت کی تبدیلی اور دیگرسروسز تاحال معطل ہیں ۔ 
علایان نے واجب الاداتنخواہوں کا مطالبہ کرنیوالے سٹاف کوہدایت کی کہ وہ جدہ میں ضلع المروہ کے حرا سٹریٹ میں موجود کمیشن آفس میں اپنی شکایت درج کرائیں ۔اُنہوں نے وعدہ کیاکہ جو کمپنیاں بن لادن کمپنی سے نکالے جانیوالے ملازمین کو نوکری دیناچاہیں تو ان کے اقامہ کی منتقلی 24گھنٹوں کے اندر کی جائے گی ۔ اُنہوں نے قومی تعمیراتی کمپنیوں کوہدایت کی کہ بن لادن کمپنی کے تجربہ کار کارکنان سے استفسادہ کریں۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے 69000کارکنان کو ادائیگیاں کردیں جس کے بعد 34207اپنے ممالک واپس چلے گئے ، 15834ملازمین نے اپنے اقامے دیگر کفیلوں کو منتقل کردیئے جبکہ 7754افراد کو فائنل ایگزٹ ویزاجاری کردیاگیالیکن تاحال ریاست میں موجود ہیں ۔

پاناما لیکس:ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست مسترد کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں پاناما لیکس پر نوازشریف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میںعدالت نے لارجر تشکیل دینے کی درخواست مستردکردی۔پاکستان تحریک انصاف کے گوہر نواز سندھوکی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔دوران سماعت درخواست گزار نے استدعا کی کہ پانامالیکس کے حوالے سے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی موقف کے بعد بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

پاناما لیکس کا دوسرا دھماکہ، عبدالعلیم خان، زلفی بخاری،سیٹھ عابد ، شرمین عبید چنائے کی والدہ سمیت 400 پاکستانی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کا دوسرا بم پھٹ گیا ، عمران خان کے دوست ذوالفقار عرف زلفی بخاری کے خاندان کی 6 کمپنیاں ، بے نظیر کے کزن طارق اسلام، آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے دوست سیٹھ عابد ، عرفان اقبال پوری اور ریٹائرڈ ایڈ مرل کے بیٹوں کے نام پاناما لیکس میں آ گئے۔سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے ،پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو ، پی ٹی آئی کے علیم خان ،آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔ولیانی خاندان کا تعلق چار کمپنیوں سے نکلا جبکہ کراچی چیمبرکے سابق صدر شوکت احمد بھی شیل کمپنی کے مالک نکلے۔ 
انٹرنیشنل کنسورشیم آف جرنلسٹس (آئی سی آئی جے )کی جانب سے پاناما پیپرز کی دوسری قسط لیک کردی گئی ہے ۔ آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری کی گئی نئی قسط میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی 400شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔ پاناما لیکس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے قریب رہنے والے تاجر عرفان اقبال پوری کی تین کمپنیوں کی ملکیت نکل آئی۔عرفان اقبال کا دعوی ٰ ہے کہ وہ آصف زرداری کے پارٹنر ہیںان کی اپنے بیٹے کے ساتھ برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں میں آئی پی کموڈیٹیز لمیٹڈ، آئی پی گلوبل لمیٹڈ اور پیور پام آئل لمیٹڈ شامل ہیں۔ لنک انویسٹمنٹ لمیٹڈ کمپنی بہاماس میں رجسٹر ڈہے اوریہ بینظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام کی ہے۔
عمران خان کے اہم فنانسر سید ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری اپنی بہنوں کے ساتھ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اس خاندان کی 6 کمپنیاں ہیں جن میں کے فیکٹر لمیٹڈ، بریڈبری ریسورسز لمیٹڈ، بے ٹیک لمیٹڈ، بیلا ٹریڈنگ لمیٹڈ، پوریم ٹریڈنگ لمیٹڈ اورجین اسٹیم ٹریڈنگ لمیٹڈ شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور عمران خان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے عبدالعلیم خان کا نام بھی آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Sunday 8 May 2016

یران نے یہ ایک کام کیا تو ہم ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیں گے ‘ سعودی عرب نے خطرناک اعلان کر دیا

General Raheel Sharif

آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کیلئے کوشاں شہبازونثار کو کامیابی تاحال نہ مل سکی ، ملٹری اسٹیبلمشنٹ کا کرپشن کیخلاف مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کا پیغام: اخبار کا دعویٰ

pakistan news


UK


سعودی کابینہ کے 6 وزیر برطرف، متعدد وزارتوں کے نام تبدیل کردیے گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں شامل 6 وزیروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے تین کو نئے قلم دان وزارت سونپ دیے جبکہ متعدد وزارتوں کو آپس میں ضم کرکے نام تبدیل کردیے ہیں۔العربیہ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ...

Friday 6 May 2016

میئر لندن کیلئے پولنگ مکمل ، پاکستانی نژاد صادق خان کی کامیابی کے امکانات روشن

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان کے لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کے امکانات روشن ہیں اوراب تک کے نتائج کے مطابق لندن کے چودہ میں سے دس حلقوں میں صادق خان کو جبکہ چار حلقوں میں زیک گولڈ سمتھ کو برتری حاصل ہے ، یوں تاریخ میں پہلی مرتبہ لندن کی حکمرانی کا تاج کسی پاکستانی خاندان کے سرسجنے جارہاہے ۔ 
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔ ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ کی بیشتر کونسلز میں لیبر پارٹی کی پوزیشن مضبوط نہیں لیکن  میئر لندن کا تاج  پاکستانی نژاد برطانوی صادق خان کے سر سج سکتا ہے، صادق خان کو زیک گولڈ سمتھ کے مقابلے میں57 فیصد  ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لندن کے میئر کے انتخابات کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والا امیدوار بورس جانسن کی جگہ میئر کی نشست پر بیٹھے گا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد میئر شہر میں ہاؤسنگ، پولیس، ماحول، ثقافت اور معاشی ترقی جیسے شعبہ جات کا ذمے دار ہوگا۔ صادق خان کی جیت کی صورت میں یہ ایک تاریخی موقع ہوگا جب کسی اور ملک میں پیدا ہونے والا کوئی برطانوی شہری دنیا کے اہم ترین شہر کا میئر منتخب ہوگا۔